پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خرید لی
Webdesk
|
14 Dec 2023
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل کمپنی کے سو فیصد حصص خرید خرید لیے جس کے معاہدہ پر دستخط بھی ہوگئے۔
پی ٹی سی ایل و پی ٹی ایم ایل کے گروپ سی ایس او و صدر حاتم بامطرف نے پی ٹی ی سی ایل کی سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں باضابط اعلان کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت پیچھے ہے، دونوں کمپنیوں کےملنے سے ٹیلی کام سیکٹر کو استحکام ملے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل و پی ٹی ایم ایل کے گروپ سی ایس او و صدر حاتم بامطرف و پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن ،پی ٹی اے اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کی منظوریوں کا عمل باقی ہے۔
حاتم بامطرف کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے انسانی وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے اس ڈیل کے تحت زرمبادلہ باہر نہیں جائے گا اور نہ ہی زرمبادلہ کے ذخائر پر اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقتی ماحول پر منفی اثر نہیں پڑے گا، امید ہے منظوریوں کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا کیونکہ منظوریوں کے عمل میں تاخیر سے ملازمین میں پریشانی پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ فائیو جی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔
دوسری جانب کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے۔
ٹیلی نار گروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں، ٹیلی نارگروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50 کروڑ ناویجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے جبکہ اس رقم ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی سی ایل کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے، ٹیلی نور پاکستان کے تقریبا 45 ملین کسٹمرز اور 112 ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔
Comments
0 comment