پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12پے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12پے فی لیٹر اضافہ

ای سی سی کے اجلاس میں منظوری دے دی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4.12پے فی لیٹر اضافہ

ویب ڈیسک

|

15 May 2025

اسلام آباد: حکومت نے آئل ریفائنریوں اور تیل کی کمپنیوں کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ اضافہ 16 مئی سے نافذ ہوگا۔  جس کا براہ راست اثر عام صارفین پر نہیں پڑے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے جو ریلیف ملنا تھا، اس میں سے یہ رقم کمپنیوں اور ڈیلرز کو دی جائے گی۔ حکومت جلد ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اگلے 15 روز کیلیے آج رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!