3 hours ago
قومی شاہراہ پر مسافر بس حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی
Webdesk
|
19 Mar 2026
مٹیاری : مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے بارش کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس کی افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ موٹروے پولیس کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود رہے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
ریسکیو 1122، ضلعی پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے بھی بروقت موقع پر پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
موٹروے پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کریں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
Comments
0 comment