پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی کے متعدد پمپوں پر پیٹرول ختم

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی کے متعدد پمپوں پر پیٹرول ختم

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں میں فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے خلاف جمعہ سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی کے متعدد پمپوں پر پیٹرول ختم

Webdesk

|

5 Jul 2024

کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر کراچی کے اکثر پیٹرول پمپ پر رش اور متعدد پر پیٹرول ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں میں فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے خلاف جمعہ سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاہم آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اونرز شمس شاہوانی نے کہاکہ پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ٹرمینلز سے پیٹرولیم مصوعات کی ترسیل جاری ہے، آئل ٹرمینلز اور ڈپوز سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رہے گی۔

ٹینکرز اونرز نے کہاکہ ریلوے، ایئرپورٹس پاورپلانٹس کو بھی سپلائی جاری رہے گی، اوگرا کی ہدایت کے مطابق شہر میں رات کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری تھی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ کراچی میں 500 پیٹرول پمپوں سے تقریبا 20 پیٹرول پمپ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!