پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی ہے۔

وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق اج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!