پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

Webdesk

|

29 Jan 2025

اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

 حکومت نئے سال کے پہلے ماہ کے دوران دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2024 کے بعد سے تیل کی قیمتیں 80ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتی رہیں تاہم دسمبر2024 میں اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 81.56ڈالر اور امریکی خام تیل کی قیمت 79.65ڈالر فی بیرل کی سطح پر آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!