4 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
21 Aug 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے 22 سے 24 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا تعین کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز مقرر کیے گئے نرخوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 337 روپے 78 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔
تازہ اضافے کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس سے صارفین پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Comments
0 comment