پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 6 روپے کے بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 6 روپے کے بڑے اضافے کا امکان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں 6 روپے کے بڑے اضافے کا امکان

Webdesk

|

30 Jan 2025

حکومت کی جانب سے فروری کے ابتدائی 15 روز کیلیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے اور 6 روپے فی لیٹر اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔

قیمتوں میں متوقع اضافے کی وجہ خام تیل کی عالمی قیمتیں بڑھنا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اور  اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر پٰٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری ھکومت کو ارسال کرے گی۔ جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے اور نوٹی فکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے 31 جنوری کی رات 12 جنوری سے پہلے جاری کردیا جائے گا۔

ایندھن کی نئی قیمتیں یکم فروری سے شروع ہونے والے پندرہ دن تک نافذ رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!