قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے نئے ریٹ جاری کردیے
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 Aug 2024

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پرشرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ قومی بچت حکام کے مطابق تین مختلف اسکیموں پر منافع کے نئے ریٹ طے کیے گئے ہیں، جس کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح 1.34 فیصد کم کرکے 17.90 فیصد  اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پرشرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے19 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق قومی بچت کی دیگرتمام اسکیموں پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!