سعودی کمپنی نے پاکستان میں پہلا پیٹرول پمپ کھول دیا، مزید 1200 پمپس کھلیں گے
Webdesk
|
30 Oct 2024
سعودی عرب کی سرفہرست آئل کمپنی آرامکو نے آج پاکستان میں اپنے پہلے پٹرول پمپ کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔
آرامکو نے پاکستان میں 1200فیول ریٹیل آٹ لیٹس کی حامل بڑی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان (GO) میں 40فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ عالمی سطح پر آرامکو ایک بڑی اور مربوط توانائی، کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
گو کے ساتھ آرامکو کی شراکت داری سے پاکستان میں اعلی معیار کا فیول دستیاب ہونے کے ساتھ صارف کے بہترین تجربات میں بھی اضافے کی توقع ہے۔
آرامکو برانڈ کے پیٹرول پمپ سے پروفورس برانڈڈ پریمیم فیول، اعلی معیار کے ویلولین لبریکینٹس، پیشہ ورانہ ایکسپریس کیئر آٹو سروسز فراہم کیا جائے گا۔
صارف کو ہموار تجربے فراہم کرنے کے لیے جدید اسٹور بھی موجود ہوگا۔ آرامکو پاکستان میں اپنا ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھانے اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں اپنے قدم جمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
آرامکو کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر ایم مفتی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے ڈان اسٹریم کی ترقی کی داستان میں ایک اور سنگ میل ہے۔
اعلیٰ کارکردگی، جدت اور کمیونٹی پارٹنرشپ کی ہماری اقدار ہمارے کاروبار کا لازمی جزو ہے جو ہمارے لئے ایک رہنما کے طور پر کام کرے گا کیونکہ ہم اپنے عالمی ریفائنری نظام سے استفادہ کرکے صارفین کو قابل اعتماد سپلائیز فراہم کرنے کے ساتھ اپنی عالمی معیار کی ریٹیل خدمات بھی متعارف کرارہے ہیں۔
GO کی انڈسٹری کے حوالے سے گہری مہارت، مضبوط کسٹمر سروس اور جدت کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت داری صارفین کو غیر معمولی قدر فراہم کرے گی۔
سی ای او "گو" خالد ریاض نے کہا کہ آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح اعلی معیار کی خدمات اور جدت کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔
آرمکو کے اشتراک سے ہم پاکستان میں ریٹیل فیول کے منظرنامے کو ترقی کی نئی راہ پر ڈالنے، معیار، خدمت اور صارف کے اطمینان کیلئے نئے معیارات قائم کرنا چاہتے ہیں۔
آرامکو کے پہلے پٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے برانڈ کی آنے والے سالوں میں GOکے وسیع نیٹ ورک میں توسیع کاآغاز ہے۔
Comments
0 comment