سعودی کمپنی نے شیل کے شیئرز خرید لیے

سعودی کمپنی نے شیل کے شیئرز خرید لیے

سعود ی عرب کے آئل گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید کے ملکیت حاصل کرلی
سعودی کمپنی نے شیل کے شیئرز خرید لیے

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

سعود ی عرب کے آئل گروپ نے شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید کے ملکیت حاصل کرلی جبکہ مسابقتی کمیشن نے بھی شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی کمپنی کی جانب سے شیل کے 77 فیصد شیئرز خریدے جس کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

 شیل پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ  شیئرز سعودی گروپ اسیاد نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کمپنی کے تعاون سے خریدے ہیں، یہ عمل ایک سال سے جاری ہے جس میں مزید دو ماہ لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کےتحت شیئرز کی فروخت ہورہی ہے  اور شیل پاکستان کا برانڈ و نام بدستوری چلتا رہے گا۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!