سال کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2025
سال 2025 کا دوسرا روز عوام اور سونے کے تاجروں کیلیے برا ثابت ہوا ہے کیونکہ قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھاؤ 2635 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 511 وپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 350 اور دس گرام کی قیمت 2 ہزار 872 روپے پر مستحکم ہے۔
Comments
0 comment