اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار پوائنٹس کی بدترین مندی

اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار پوائنٹس کی بدترین مندی

ٹرمپ کے ٹیرف کیوجہ سے مندی ہوئی ہے
اسٹاک مارکیٹ میں 8 ہزار پوائنٹس کی بدترین مندی

ویب ڈیسک

|

7 Apr 2025

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اور ریکارڈ مندی ہوئی ہے جس کے باعث کام روک دیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز صبح سے ہی مندی رہی اور 12 بجے تک 6 ہزار 287 پوائنٹس کم ہوئے جس کے بعد حصص کی قیمتوں میں نیچے کا لاک کر کے کاروبار کو روک دیا گیا۔

ایک گھنٹے بعد جب کاروبار کھلا تو 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوگئے۔

ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ گر گئیں کھربوں ڈالر مارکیٹ سے نکل گئے۔تیل کی قیمتوں اور گیس کی قیمت بھی پھر کم ہوگئی۔

انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 139 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کا اختتام 1 لاکھ 18 ہزار 791 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!