اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1 کھرب 75 ارب سے زائد ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1 کھرب 75 ارب سے زائد ڈوب گئے

بدھ کے روز مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ 66000 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے گر گئی
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1 کھرب 75 ارب سے زائد ڈوب گئے

Webdesk

|

13 Dec 2023

کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ 66000 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے گر گئی، مندی کی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں 74 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 75 ارب اور 70 کروڑ سے زائد کی رقم ڈوب گئی۔

کاروبار کے آغاز پر بڑی نوعیت کی تیزی اور تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 67ہزار پوائنٹس کی بلند ترین عبور ہوگئی تھی لیکن بعد دوپہر میوچل فنڈز انشورنس اور انسٹیٹیوشنز کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرمائے کے انخلا سے مارکیٹ 1999 پوائنٹس کی بڑی نوعیت کی مندی سے دوچار ہوئی۔

کاروبار کا اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1146.62پوائنٹس کی کمی سے 65280.16پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس 30انڈیکس 365.28پوائنٹس کی کمی سے 21789.45پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس 1778.80 پوائنٹس کی کمی سے 110403.86پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 587.75 پوائنٹس کی کمی سے 31689.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری حجم منگل کی نسبت 40فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 1ارب 35کروڑ 84لاکھ 11ہزار 606حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 412 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 93 کے بھاؤ میں اضافہ 304 کے داموں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!