اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید کمی کا اعلان
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ تین ماہ کیلیے شرح سود میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق شرح سود کو ایک فیصد کم کر کے 13 سے 12 فیصد کردیا ہے۔ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ معاشی اعتبار سے کافی مثبت چیزیں دیکھنے میں آئیں تاہم افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پر بہت زیادہ دباؤ تھا۔ چند ماہ میں افراط زر بہت تیزی سے کم ہوا ہے ۔ مئی 2023ء میں 38 فیصد رہا اور گزشتہ ماہ 4.1 فیصد پر آگیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری کا افراط زر دسمبر سے بھی کم رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 6ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس رہا جبکہ پہلے 4.1 ارب ڈالر کا خسارہ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کا موقع ملا اور ہماری توقعات سے زیادہ استحکام آیا۔
Comments
0 comment