سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا

Webdesk

|

20 Aug 2024

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2512ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس سے نئی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہو گئی ۔

جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کی سطح پر آ گئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!