سونا آج مزید سستا ہوگیا
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ہے

Webdesk
|
23 Jun 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوگئی۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کمی سے 3366 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے ۔
واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔
Comments
0 comment