سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، یکمشت بڑا اضافہ
10 گرام سونا 4115 روہے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 62 ہزار 602 روہے کا ہو گیا ہے۔

Webdesk
|
4 Mar 2025
کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی اور بین القوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، آج سونا فی تولہ 4800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونا 4115 روہے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 62 ہزار 602 روہے کا ہو گیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 47 ڈالرز اضافے سے 2916 فی اونس کی سطح پر آ گیا، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روہے اضافے سے 3315 روہے ہو گئی ہے۔
Comments
0 comment