سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ، مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51ڈالر کے اضافے سے 2566ڈالر کی سطح پر آگئی۔
Webdesk
|
13 Sep 2024
کراچی : سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باعث مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں۔
ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51ڈالر کے اضافے سے 2566ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے بڑھ کر 265900روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2486روپے بڑھ کر 227966روپے کی بلند سطح سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے بڑھکر 2950روپے ہوگئی۔
Comments
0 comment