سونے کے بھاؤ میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
Webdesk
|
17 Jan 2025
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
ملک میں 10گرام سونے کی قیمت بھی 342 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ42 ہزار 283 روپے ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2705 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment