سونے کے بھاؤ مزید بڑھ گئے

سونے کے بھاؤ مزید بڑھ گئے

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونے کے بھاؤ مزید بڑھ گئے

Webdesk

|

16 Jan 2025

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ41 ہزار941  روپے ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 2703 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!