سونے کے بھائو میں مزید اضافہ ، خریدار رُل گئے
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
29 Oct 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھا ئو1372 اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment