سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بڑی کمی
ویب ڈیسک
|
21 May 2024
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2418 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روزفی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کی کمی سے 248500 روپے کی سطح پر پہنچی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1630روپے کی کمی سے 213048روپے کی سطح پر آگئی۔
قوت خرید اور معاشی سرگرمیاں بحال رکھنے کے لیے سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی انڈر کاسٹنگ کی گئی۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment