سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کم ہوگئے
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 68 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Webdesk
|
20 May 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 800 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 ہزار 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 830 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 68 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 480 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment