سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی
ویب ڈیسک
|
23 May 2024
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد ریٹ 2355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 6200روپے کی کمی سے 242000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5315روپے کی کمی سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔
قوت خرید اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے آج بھی کاسٹنگ چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2400.54روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment