سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 18 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2645 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
Webdesk
|
1 Jan 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جو اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 18 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2645 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
Comments
0 comment