سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ڈالر بڑھ گئی
ویب ڈیسک
|
13 Jun 2024
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں ایک بار پھر مزید بڑھ گئی۔
بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث قیمت 2315 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 240700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 206361روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment