سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی
Webdesk
|
31 May 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2342ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 241700روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 207219 روپے کی سطح پر آگئی۔ قوت خرید متاثر ہونے اور مارکیٹ سرگرمیاں بحال رکھنے کیلیے انڈر کاسٹنگ 3 ہزار روپے مختص کی گئی ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2486.28روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment