سونے کی قیمت میں 14 ہزار سے زائد کی کمی

سونے کی قیمت میں 14 ہزار سے زائد کی کمی

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 149 ڈالر کم ہوکر 4156 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی قیمت میں 14 ہزار سے زائد کی کمی

Webdesk

|

19 Jun 2026

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 410 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار205 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 149 ڈالر کم ہوکر 4156 ڈالر فی اونس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!