سونے کی قیمت میں 1400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
14 Jan 2025
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کی کمی سے 2661ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1201روپے کی کمی سے 238254روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment