سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی : سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے ہونے والی کمی بعد آج بھی سونا پھر مہنگا ہوگیا، ہزاروں روپے اضافے سے پچھلی ساری کمی پوری ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

|

21 Oct 2023

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت ساڑھے 2ہزار 2سو روپے بڑھ گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ8 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

 

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 1886 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا اور سونا 1999ڈالر فی اونس ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!