شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم میں میگھن مارکل کا اہم کردار کرنے کا امکان
Webdesk
|
8 Sep 2026
ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل کے لیے اہم کردار زیرِ غور ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن مارکل اور اپنے بچوں، شہزادہ آرچی اور شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے۔
شہزادہ مبینہ طور پر شہزادی ڈیانا کی زندگی سے متعلق اس پروجیکٹ میں اپنی اہلیہ کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ شہزادہ ہیری چاہتے ہیں کہ میگھن والدہ ڈیانا کی کہانی کی راوی کے طور پر فلم میں نظر آئیں۔
میگھن محض مختصر کردار کے لیے نہیں آ رہیں بلکہ وہ ڈیانا کی کہانی کی آواز بن رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ فلم کی مرکزی شخصیات میں شامل ہوں گی جب کہ ہیری بیٹے کے طور پر موجود ہو سکتے ہیں لیکن ناظرین ڈیانا کی کہانی میگھن کی آواز میں سنیں گے۔
واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھیں۔
Comments
0 comment