بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال پر شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

Webdesk

|

8 Sep 2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں بزرگ شہریوں کو مفت بی آر ٹی سروس فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

احساس بزرگ کارڈ کے تحت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گے، مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے لاگت آئے گی۔

بزرگ شہریوں کی نادرا سے تصدیق کے بعد انہیں پانچ ماہ کے عرصے میں احساس کارڈز جاری کر دیے جائیں گے، احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال پر شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!