سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43سینٹس کی کمی سے 4ہزار 155ڈالر 57سینٹس کی سطح پر آگئی
سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2026

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43سینٹس کی کمی سے 4ہزار 155ڈالر 57سینٹس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 993روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 39روپے گھٹ کر 3لاکھ 74ہزار 166روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کے اضافے سے 6ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 14روپے کے اضافے سے 5ہزار 909روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!