سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 25 ہزار روپے سے زائد کی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 25 ہزار روپے سے زائد کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 25 ہزار روپے سے زائد کی کمی

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد قیمت تیزی سے نیچے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 255 ڈالر کی بڑی تنزلی سے دوچار ہوا جس کے بعد قیمت 4 ہزار 895 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 862 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 63 روپے کمی کے بعد 9 ہزار 6 روپے جبکہ فی دس گرام کی قیمت 1768 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 721 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!