سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 2 لاکھ 17 ہزار سے متجاوز

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 2 لاکھ 17 ہزار سے متجاوز

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالرز اضافے کے بعد 2043 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 2 لاکھ 17 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالرز اضافے کے بعد 2043 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پیر کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑح کر 2 لاکھ 17 ہزار 200 جبکہ دس گرام کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 214 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09روپے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!