سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر
10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Webdesk
|
23 Dec 2024
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2622 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ذرائع کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 273400روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 234396روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment