سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی مسلسل کمی

سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی مسلسل کمی

ی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 476262 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی مسلسل کمی

ویب ڈیسک

|

16 May 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی معاشی خدشات کے باعث قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 476262 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 408317 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1 ڈالر 59 سینٹس سستی ہوکر 75 ڈالر 89 سینٹس کی سطح پر آگئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 159 روپے کمی کے بعد 8073 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 136 روپے کم ہوکر 6921 روپے تک آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں اب عالمی معاشی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!