سوئی سدرن گیس کمپنی کا اہم بیان
اس کی مرمت کے کام کے لیے سوئی سدرن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جا رہی ہے۔
Webdesk
|
30 Oct 2024
کراچی : سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ جام صادق پل کے قریب تھرڈ پارٹی کھدائی کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کی 24 انچ ڈایا سپلائی لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
اس کی مرمت کے کام کے لیے سوئی سدرن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جا رہی ہے۔
اس مرمتی کام کے دوران مندرجہ ذیل علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ڈی ایچ اے کے تمام علاقے
ڈیفنس ویو
اعظم بستی
اختر کالونی
گیس کی ترصیل معمول کے مطابق کل صبح 06:00 بجے بحال کر دی جائے گی۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔
Comments
0 comment