سیاسی معاملات، اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی
مارکیٹ آغاز سے ہی مندی کی لپیٹ میں رہی، سرمایہ کاروں کو بڑا دھچکا
ویب ڈیسک
|
26 Dec 2023
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز لین دین کا پہلا دن تھا کیونکہ 25 دسمبر کیوجہ سے مارکیٹ پیر کو بند تھی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور پھر وقت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ تنزلی کی طرف آتی رہی۔
دوسرے ہاف میں مارکیٹ شدید مندی کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہوئی اور 100 انڈیکس 2500 پوائنٹس کی کمی کے بعد 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔
Comments
0 comment