سیونگ سرٹیفیکیٹس رکھنے والوں کیلیے بری خبر
ویب ڈیسک
|
31 Jan 2025
وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بھی دو فیصد تک کمی کردی گئی ہے تاہم اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس و اکاونٹس ،سروہ اسلامک ٹرم اکاونٹس، سروہ اسلامک سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔
قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اطلاق اکتیس جنوری2025 سے ہوگا اس حوالے سے سنٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 12فیصد سالانہ سے کم کرکے11.88 فیصد سالانہ کردی گئی ہے ،بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد سالانہ کردی گئی ہے پنشنرز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح13.92 فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد سالانہ کردی گئی ہے۔
شہداء فیمیلی ویلفیئر اکاونٹس پرمنافع کی شرح 13.92فیصد سالانہ سے کم کرکے13.68 فیصد سالانہ کردی گئی ہے اس کے علاوہ تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 3190روپے فی لاکھ سے کم کرکے2810 روپے فی لاکھ کردی گئی ہے جبکہ چھ ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6370روپے فی لاکھ سے کم کرکے 5660روپے فی لاکھ کردی گئی ہے اورایک سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12380روپے فی لاکھ سے کم کرکے 11380روپے فی لاکھ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاونٹس پر منافع کی شرح13.50 فیصد سے کم کرکے 11.50فیصد سالانہ کردی گئی ہے جبکہ سروہ اسلامک ٹرم اکاونٹس، سروہ اسلامک سیونگ اکاونٹس کیلئے بھی منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment