تاجر دوست اسکیم دکانداروں کے گلے پڑ گئی، 60 ہزار ماہانہ طلب

تاجر دوست اسکیم دکانداروں کے گلے پڑ گئی، 60 ہزار ماہانہ طلب

تاجروں نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے
تاجر دوست اسکیم دکانداروں کے گلے پڑ گئی، 60 ہزار ماہانہ طلب

Webdesk

|

19 Aug 2024

کراچی: تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس طلب کرلیا گیا، جس پر تاجروں کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

شہر قائد میں دکانداروں کو تاجر دوست اسکیم کے تحت نوٹسزجاری کردیے گئے ہیں، دکانداروں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 60 ہزار روپے ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔

 جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہر ماہ 15 تاریخ تک اسکیم کے تحت 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے۔

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے تاجروں، دکانداروں کو نوٹسزجاری کیے گئے ہیں۔

 لیاقت آباد، الیکٹرونکس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیوں کے تاجر نوٹسز سے پریشان ہیں۔

تاجر برادری کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے نام پر ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!