اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

Webdesk

|

22 May 2026

اسلام آباد: آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں  میں 28  فیصد  تک  اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا  نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کئے گئے  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم  پر ایل این جی کی قیمت میں3.51  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت16.04ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم  پر ایل این جی 3.43 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن  سسٹم  پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.98ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!