آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز کو تسلیم کرلیا

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز کو تسلیم کرلیا

صارفین کو ایک سے دو روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں کمی کی حکومتی تجویز کو تسلیم کرلیا

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کی تجویز کو تسلیم کرلیا، جس کے تحت صارفین کو ایک سے دو روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز منظور کر لی ہےجس کے نتیجے میں بنیادی ٹیرف میں  ایک سے دو روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ماہ متوقع ہے جبکہ نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ تاہم آئی ایم ایف نے ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں بہتری کے لیے کارکردگی میں بہتری کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں جن میں زرعی انکم ٹیکس پر تاریخی قانون سازی مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں نے زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی مکمل کر لی ہےجس کے تحت زرعی آمدن پر مختلف سلیبز کے تحت ٹیکس عائد کیا جائے گا، سالانہ 6 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، جبکہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اسی طرح، سالانہ 12 سے 16 لاکھ روپے آمدن پر 90 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس، جبکہ 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 20 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔16 سے 32 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 1 لاکھ 70 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس، جبکہ 16 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 32 سے 56 لاکھ روپے آمدن پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 40 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔زرعی آمدن کا سب سے بلند ٹیکس سلیب 56 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر لاگو ہوگا، جس میں 16 لاکھ 10 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس اور اس سے زائد آمدن پر 45 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!