آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اجلاس میں منظوری دی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

8 May 2026

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے جاری قرض پروگرام کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد نئی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور کی جانے والی رقم میں سے ایک ارب نو کروڑ ڈالر موجودہ مالیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بیس کروڑ ڈالر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق بورڈ سے منظوری ملنے کے بعد یہ رقم جلد اسٹیٹ بینک پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی، جس سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کی مالی صورتحال میں وقتی استحکام آنے اور عالمی مالیاتی اداروں کے اعتماد میں بہتری کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!