آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پہلی قسط کب ملے گی؟
پاکستان کو پہلی قسط رواں ماہ کے آخر تک ملنے کا امکان ہے
ویب ڈیسک
|
25 Sep 2024
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے اورپاکستان کے لئے قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جورجیویا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ایگزیکٹو بورڈ نے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی بھی منظوری دی۔ جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط 30 ستمبر تک موصول ہوجائے گی۔
پاکستان کیلیے منظور کیا جانے والا یہ پروگرام 39 ماہ پر محیط ہے جبکہ یہ پانچ فیصدسے کم شرح سود پر ملے گا۔
Comments
0 comment