آئی ایم ایف یا کوئی اور؟ پاکستان کو زیادہ قرض کس نے دیا ہوا ہے؟

آئی ایم ایف یا کوئی اور؟ پاکستان کو زیادہ قرض کس نے دیا ہوا ہے؟

2023 میں پاکستان کا کل قرضہ بشمول آئی ایم ایف کے قرضے 130.85 بلین ڈالر تھے
آئی ایم ایف یا کوئی اور؟ پاکستان کو زیادہ قرض کس نے دیا ہوا ہے؟

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

آپ کے خیال میں پاکستان کو سب سے زیادہ قرض آئی ایم ایف نے یا پھر سعودی عرب نے دیا؟ 

اگر آپ کے ذہن میں ملک کو ملنے والے قرض کے حوالے سے سوال ہے تو مذکورہ بالا جوابات غلط ہیں کیونکہ چین وہ واحد دوست ملک ہے جس نے پاکستان کو 29 ارب ڈالر قرض دیا ہے جبکہ قرض کے معاملے میں آئی ایم ایف کا تیسرا نمبر ہے۔

عالمی بینک کی بین الاقوامی قرضہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قرض سے برآمد اور قرض سے محصول کا تناسب کمزور ہوتی مالی پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں پاکستان کا کل قرضہ بشمول آئی ایم ایف کے قرضے 130.85 بلین ڈالر تھے جو کل برآمدات کے 325 فیصد اور مجموعی قومی آمدنی (جی این آئی) کے 39 فیصد کے برابر ہیں۔

چین، جسے ایک دوست ملک سمجھا جاتا ہے، پاکستان کے کل قرضوں کا سب سے بڑا حصہ 22% (تقریباً 28.786 بلین ڈالر) رکھتا ہے، اس کے بعد ورلڈ بینک کا 18% ($23.55 بلین) اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا 15% ($19.63 بلین) حصہ ہے۔

مزید برآں، سعودی عرب، جسے ایک برادر ملک کہا جاتا ہے، پاکستان کو دوسرا سب سے بڑا دو طرفہ شراکت دار اور قرض فراہم کرنے والا ملک ہے، جس نے 7 فیصد شرح پر پاکستان کو 9 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض دیا ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کا 45% ($58.88 بلین) دو طرفہ تعلقات والے ممالک سے آتا ہے، 46% ($60.2 بلین) کثیر جہتی انتظامات والے ممالک پر واجب الادا ہے، اور بقیہ 9% نجی قرض دہندگان سے آتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!