ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی
ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں گیارہ کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 9 اگست 2024ء کو 14 ارب 64 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کئ مالیت 9 اگست کو 9 ارب 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!