ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2025
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7.3کروڑ ڈالر کے اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے بعد ذخائر اضافے سے 16ارب 45کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے سرکاری ذخائر کی مالیت 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4.2کروڑ ڈالر کے اضافے سے 4.72 ارب ڈالر کہ سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں رکھے گئے ایک ارب ڈالر کے ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کردیے جن کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہورہی تھی۔
Comments
0 comment