ایران امریکا ممکنہ جنگ بندی، خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی
Webdesk
|
6 May 2026
کراچی: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی خام تیل 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا۔
Comments
0 comment